راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی جانب سے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے استعمال زائد المیعاد گیس کے شیل استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور کمیٹی چوک میں آنسو گیس کی بے انتہاءشیلنگ سے قریبی گھر میں موجود تین دن کی بچی انتقال کر گئی۔
تین دن دنیا میں آنے والی معصوم ''کلی'' واجدہ گھر موجود تھی جب آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اہل خانہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے کر گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بینظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ بچی کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب کمیٹی چوک میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کے دوران آنسو گیس کے جو شیل استعمال کئے گئے وہ 24 سال پہلے یعنی 1992ءمیں بنے جن کے استعمال کی مدت کی حد 1994ءمیں ختم ہو چکی ہے لیکن پولیس کو اس بات کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے شیل تیاری کے 2 سال بعد تک استعمال نہ ہوں تو اس میں موجود گیس زہر بن جاتی ہے لیکن راولپنڈی میں استعمال ہونے والے آنسو گیس کے شیل 2 سال تو کیا 2 دہائیاں پرانے ہیں اور ان میں موجود گیس کے اثرات کیسے ہوں گے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے استعمال کئے جانے والے آنسو گیس کے شیل 2 دہائیاں پرانے ہیں اور ان میں موجود گیس انتہائی خطرناک ’زہر‘ کی صورت اختیار کر چکی ہے اس لئے قوی امکان یہی ہے کہ بچی اس گیس کے اثر کے باعث ہی انتقال کر گئی ہے۔

0 Comments